Voice of Alleey

A necropolis of brain-storms …

Posts Tagged ‘poetry

میرے رب کا نام ہے اللہ

leave a comment »

الہی معاف فرما دے
تیرا بندہ ہے یہ گندا
نہ کاوش پارسای کی
نہ عقبی کا کوئی دھندا
محبت تن کی دنیا سے
ہوس زر کی کہ پائندہ
گناہوں پہ گناہوں کی جو اک عادت بنائی ہے
نہ اس دنیا میں جنت اور نہ جنت ہے آئندہ
شکستہ حالت ایماں یقیں ایماں سے بھی ارزاں
وساوس کا سمندر ہوں دل غافل بھی ہے میلا
طلب شہرت کی ہے باقی
کشش نسواں کی ہے زندہ
بتان علم ہیں ساقی
مسیحائی کا اک سودأ
اگر لفظوں میں چند کہہ دوں
میں شیطاں کا ہوں کارندہ
تمنا مختصر سی ہے پھر اک توبہ عنایت ہو
خطاکار زمانہ ہوں مکرر ہوں میں شرمندہ
ہزاروں بار کرتا ہوں میں توبہ توڑ دیتا ہوں
بس اک خوبی قسمت میرے رب کا نام ہے اللہ

Advertisements

Written by Shoaib

6 March, 2016 at 6:43 pm

Posted in اردو

Tagged with , ,

خدا جانے مجھے کیا ہو گیا ہے

with 7 comments

خدا جانے مجھے کیا ہو گیا ہے
وہی جانے مجھے کیا ہو گیا ہے

Read the rest of this entry »

Written by Shoaib

27 May, 2009 at 9:57 pm

Posted in general, اردو

Tagged with , ,